ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ایک شخص پر حملہ کی پولس تھانے میں  شکایت درج

بھٹکل میں ایک شخص پر حملہ کی پولس تھانے میں  شکایت درج

Thu, 25 Jul 2019 21:02:40    S.O. News Service

بھٹکل:25؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ہیبلے میں ایک مندر کے کسی معاملے کو لےکر باتوں میں باتوں میں معاملہ بڑھتے ہوئے ہاتھا  پائی تک پہنچنے  اور دولوگوں پر حملہ کئے جانے کےمتعلق بھٹکل دیہی پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔

شکایت کے مطابق اس معاملے میں نارائن سُبَّا موگیر زخمی ہوگیا ہے اور اسے  علاج کے لئے کنداپور روانہ کیاگیا ہے۔ ملزموں کی  شناخت  ناگیش نارائن موگیر  اور موہن مولیا موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس اس تعلق سے  جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔


Share: